الزامات غلط ثابت ہوئے، شہباز شریف حدیبیہ کیس مسترد ہونے پر خوش

December 16, 2017

لاہور(ایجنسیاں) وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے جھوٹے الزامات کو سچ سے شکست ہوئی،تمام الزامات سے بری ہو گیا ہوں ۔سپریم کورٹ کے فیصلے سے حق وانصاف کا بول بالا ہوا،سیاسی جماعتیں توانائیاں عوام کی حالت بدلنے پر لگادیں،انہوں نے سپریم کورٹ کی جانب سے حدیبیہ پیپرز ملز کیس دوبارہ کھولنے سے متعلق قومی احتساب بیورو کی اپیل مسترد ہونے کے بعد گفتگو میں کہا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے تاریخی فیصلہ دیا ہے اور لگائے گئے تمام جھوٹے الزامات کو سچ سے شکست ہوئی۔