سخت سردی سے انسان ہی نہیں جانوربھی مشکل میں گھر گئے

December 16, 2017

دنیا بھر کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں جسکی وجہ سے صرف انسان ہی نہیں جانور بھی مشکل میں گھر گئے ہیں۔

ایسی ہی مشکل امریکا میں ایک گھوڑے کو اُس وقت پیش آئی جب وہ سردی کے باعث جم جانے والے تالاب میں پھنس گیا۔

امریکی ریاست مشی گن کے رہائیشیوں نے سخت سردی کے باعث جم جانے والے تالاب میں پھنسے گھوڑے کودیکھا تو ریسکیو اہلکاروں کو طلب کرلیا۔

مشکل میں گھرے گھوڑے کو ہمدرد اہلکاروں نے کچھ لمحوں کی محنت کے بعد آزاد کرالیا جبکہ گھوڑے نے بھی مصیبت سے نکل کر سکون کا سانس لیا۔