سیکٹروں غباروں سے پیکاچو کا کاسٹیوم بنا نے والا نوجوان

December 16, 2017

برطانوی نوجوان نے 350سے زائد غباروں سے بنے 262سینٹ میٹر اونچے پیکاچو کے کاسٹیوم کے ذریعے اپنا نام گینز ریکارڈ بک میں شامل کروالیا۔

یوں تو سالگرہ کے موقع پر یا کسی تقریب میں غباروں سے سجاوٹ کی جاتی ہے اور بچے غباروں سے کھیلتےہی ہیں لیکن غباروں کا کاسٹیوم شاید ہی کبھی کسی نے دیکھا ہو۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس برطانوی نوجوان کے شوق اور مہارت کی داد دینی پڑے گی جس نے سیکڑوں غباروں سے پوکی مون گیم کے غیر حقیقی کردار پیکاچوکا کاسٹیوم بنا ڈالا اور گینز ریکارڈ قائم کردیا۔

ٹام کینٹ نامی برطانوی نوجوان نے 350سے زائد پیلے ، کالے اور لال رنگ کے غبارے پھلائے اور اُن غباروں کو جوڑتے ہوئے 262سینٹی میٹر اونچا اور 159سینٹی میٹر چوڑا پیکاچو کا کاسٹیوم تیار کر کے گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروالیا۔