ماہرآرٹسٹ کی حقیقت سے قریب تر پینٹنگز

December 16, 2017

نیو یارک کے ماہرآرٹسٹ نے حقیقت سے قریب تر پینٹنگز بنا کر شائقین کو حیران کر دیا۔

جیسے فن کسی کی میراث نہیں ہوتا ویسے ہی مہارت حاصل کرنے کے لیے بھی عمر کی کوئی قید متعین نہیں ہوتی۔

نیو یارک سے تعلق رکھنے والے ایسے ہی ایک ماہر فنکارنے اپنی مہارت کا شاندار ثبوت دیتے ہوئے حقیقت سے قریب تر پینٹنگز بناکر نا صرف شائقین کو حیران کردیا بلکہ خوب داد بھی وصول کی۔

ویڈیو میں نظر آنے و الے یہ منظر کوئی حقیقی نہیں بلکہ اس ماہر فنکار کی مہارت کا منہ بولتا ثبوت ہےجس نے رنگ برنگی پینسلوں سے پینٹنگز اس قدر خوبصورتی اور باریک بینی سے بنائی ہے کہ کو ئی بھی دھوکہ کھاجائے اور اسے حقیقی چیزیں سمجھ بیٹھے۔