ایشیز، اسمتھ اور مارش کے سامنے انگلینڈ ڈھیر،4 وکٹ پر 549رنز

December 17, 2017

آسٹریلیا اور انگلینڈ کے مابین 5 میچوں پر مشتمل ایشیز سیریز کا تیسرا ٹیسٹ پرتھ میں جاری ہے،جہاں آج تیسرے دن کے کھیل کے اختتام پر کپتان ا سٹیون ا سمتھ کی شاندار ڈبل سنچری اور مچل مارش کی ناقابل شکست سنچری کی بدولت کینگروز کی انگلش ٹیم کے خلاف پوزیشن مستحکم ہو گئی۔

کینگروز نےآج کھیل کے ختم ہونے تک اپنی پہلی اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 549 رنز اسکور کرلیے تھے اور اسے مجموعی طور پر 146 رنز کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔

اس سے قبل آج کینگروز ٹیم نے تیسرے روزاپنی پہلی اننگز 203 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ پر دوبارہ شروع کی، تو اسمتھ 92 اور شان مارش 7 رنز پر کھیل رہے تھے، مارش زیادہ دیرکپتان اسمتھ کا ساتھ نہ نبھا سکے اور28 رنز کے مجموعی اسکور پر معین علی کی گیند کا نشانہ بنے۔

248 کےا سکور پر 4 وکٹیں گرنے کے بعد مچل مارش نے کپتان اسمتھ کابھرپور ساتھ دیا، دونوں بیٹسمینوںنے انتہائی شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف بولرز کی خوب درگت بنائی،انہوں نےگرائونڈ کے چاروں اطراف خوبصورت اسٹروکس کھیلے اور پانچویں وکٹ میںریکارڈ 301 رنز کی ناقابل شکست شراکت قائم کی۔

اس دوران اسمتھ نے شاندار ڈبل سنچری اور مارش نے سنچری اسکور مکمل کی،کھیل ختم ہونے پر اسمتھ 9 22 اور مچل مارش 181رنز کے ساتھ دونوںبیٹسمین اپنے کیرئیر کے بہترین اسکور پر ناقابل شکست ہیں۔