پرتھ ٹیسٹ میں تیز ہوا نے گراؤنڈ اسٹاف کو اڑا دیا

December 18, 2017

ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ کے آخری دن بھی پرتھ کا موسم کئی رنگ بدل رہا ہے، ہوائوں میں تیزی کے باعث گراؤنڈ اسٹاف بھی وکٹ کور کے ساتھ اڑ گیا۔

پرتھ ٹیسٹ کے آخری دن کا پہلا سیشن بارش کی نذرہوگیا، گراؤنڈ اسٹاف نے وکٹ کو پانی سے بچانے کی کوشش کی لیکن ہوا نے اسٹاف کا حال خراب کر دیا۔

تیز ہوا سے وکٹ کا کور اڑنے کی وجہ سے اس کی لپیٹ میں آنے والے افراد گرے تو ضرور لیکن کوئی انجری نہیں ہوئی۔