رواں برس 65 صحافیوں کو قتل کیا گیا،رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز

December 19, 2017

دنیا بھر میں رواں برس کے دوران 65 صحافیوں اور ذرائع ابلاغ سے تعلق رکھنے والے افراد کو قتل کیا گیا۔

صحافیوں کی بین الاقوامی تنظیم رپورٹرز وِدآؤٹ بارڈرز کے مطابق مارے جانے والوں میں پچاس مقتولین پیشہ ور صحافی تھے۔

تنظیم کا کہنا ہے کہ صحافیوں کے لیے خطرناک ترین ممالک کی فہرست میں شام بدستور پہلے نمبر پر ہے، جہاں بارہ رپورٹرز کو قتل کیا گیا۔ اس کے بعد میکسیکو کا نمبر آتا ہے جہاں گیارہ صحافی مارے گئے۔ مجموعی طور پر گزشتہ چودہ برسوں میں صحافیوں کی ہلاکتوں کی یہ سب سے کم سالانہ تعداد ہے۔