انتقال سے قبل زیبدہ آپا کا آخری پیغام

January 05, 2018

پاکستان کی مشہور شیف اور ٹی وی پر خواتین کو مختلف کارگر نسخوںسے آگاہ کرنے والی زیبدہ طارق، جنہیں ہر خاص و عام ’زبیدہ آپا‘کے نام سے پکارتا تھا ، اس دنیا سے کوچ کرگئیں۔

وہ حقیقی عوامی شخصیت یا ’پبلک فیگر‘ تھیں اور ان کا ایک پیغام ہی پر لگاکر لوگوں تک پہنچ جاتا تھا ، لوگ انہیں مانتے تھے ، ان کے کہے پرمن و عن عمل کیا کرتے تھے ۔

انہوں نے بہت سی کتابیں لکھیں ، جن میں ایک پیغام چھپا تھا۔ وہ قطعاً اپنے ہم وطنوں سے مایوس نہیںتھیں، اسی لئے ہمیشہ امید کے چراغروشن کئے۔

سال 2017کی آخری شب اور اپنی زندگی کے آخری آیام میں بھی انہوںنے پوری قوم کے ایک پیغام دیا جو مشعل راہ ہے ۔ آپا نہیںرہیںلیکن یہ پیغام ہمیشہ زندہ رہے گا۔

وہ پیغام کیا تھا۔۔خود آپا کی زبابی سنئے ۔ ۔۔جو ویڈیو کی شکل میںزیر نظر رپورٹ سے منسلک ہے ۔ یہ پیغام انہوںنے اپنے انتقال سے صرف 4روز پہلے جاری کیا تھا۔