ممتابینرجی نے مغربی بنگال کا نام بدلنے کی تجویز دیدی

January 05, 2018

مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتابینرجی نے صوبے کا نام تبدیل کرنے کی تجویز پیش کردی ۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممتا بینرجی نے بنگال کا نام تبدیل کرنے کے سلسلے میں صوبے کا نیا نشان بھی جاری کردیا ہے ۔

ریاستی حکومت جو پہلے ہی مغربی بنگال کا نام بنگلہ رکھنے کی تجویز پیش کرچکی ہے ،لوگو پر شیر کے نشان کے ساتھ بسوا بنگال لکھا ہوا ہے ۔

اُدھر ممتا بینرجی نے الزام لگایا ہے کہ بی جی پی کی حکومت آسام سے تمام بنگالیوں کو نکالنا چاہتی ہے۔