اقامے کی تجدید میں تیسری بار تاخیر پر بیدخلی

January 10, 2018

سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خبردار کیا ہے کہ تارکین وطن اقامے کی تجدید قبل از وقت کرانے کا اہتمام کریں۔ اگر کسی تارک وطن نے اقامے کی تجدید میں تیسری بار تاخیر کی توصورت اسےسعودی عرب سے بیدخل کردیا جائے گا۔

محکمہ پاسپورٹ سےجاری ہدایات میںکہا گیا ہے کہ پہلی بار تاخیر سے تجدید کرانے پر 500ریال اور دوسری بار تاخیر سے تجدید پر ایک ہزار ریال جرمانہ وصول کیا جائے گا۔

تیسری خلاف ورزی پر ایک ہزار ریال جرمانہ بھی اور اسے مملکت سے بیدخل بھی کردیا جائے گا۔اقامہ کی 6 ماہ قبل بھی تجدید ممکن ہے۔