ٹرمپ کو قومی ترانہ یاد بھی ہے یا نہیں؟

January 11, 2018

امریکا کے شہر اٹلانٹا میں ایک فٹ بال میچ سے پہلے قومی ترانے کی ویڈیو سامنے آنے کے بعد امریکہ میں ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ کیا صدر ٹرمپ کو امریکہ کا قومی ترانہ یاد بھی ہے یا نہیں۔

اس میچ میں جب ٹرمپ قومی ترانہ بجائے جانے کے وقت کھڑے ہوئے تو میدان میں موجود لوگوں کی طرف سے ملا جلا رد عمل سامنے آیا۔

کچھ لوگوں نے خوشی جبکہ بہت سے لوگوں نے منفی رد عمل کا اظہار کیا۔

صدر ٹرمپ قومی ترانے کے دوران سینے پر ہاتھ رکھ کر کھڑے رہے اور قومی ترانے کے الفاظ پر ہونٹ بھی ہلاتے رہے۔