فلسطین میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ،2 نوجوان شہید

January 12, 2018

فلسطین میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے2 فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیاجبکہ فائرنگ سے 2 فلسطینی زخمی بھی ہوئے ہیں۔

مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کے سرچ آپریشن کے دوران اسرائیلی فوج اور فلسطینی مظاہرین کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جھڑپوں میں اسرائیلی فوج نے فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کر دیا۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ٹرمپ کے یروشلم کو اسرائیلی دارالحکومت قرار دینے کے متنازع فیصلے کے بعد سے فلسطین میں فیصلے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔

ان مظاہروںمیں6دسمبر سے اب تک مظاہرین پر اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 17 فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہو چکے ہیں۔