تیسرے ون ڈے میں جیت بہت ضروری ہے، شاداب خان

January 12, 2018

قومی کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا ہے کہ سیریز میں اِن رہنے کے لئے تیسرے ایک روزہ میچ میں جیت بہت ضروری ہے۔ جیت کے لیے پر امید ہیں ۔

تیسرے ایک روزہ میچ سے قبل ڈنیڈن میں ٹریننگ کے موقع پر گفتگو کرتے ہو ئے لیگ اسپنر شاداب خان نے کہا کہ 9 میچز میں پاکستان کی فتحمیں بولنگ کا کردار نمایاں رہا لیکن نیوزی لینڈ میں بولنگ اچھی نہیں رہی جس کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

شاداب خان کا کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات کے مقابلے میں کنڈیشنز یہاں خاصی مشکل ہیں اسی لیے انہیں بولنگ میں مشکل پیش آرہی ہے، لیکن بیٹنگ میں مزہ آرہا ہے۔