میگھن مارکل نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیئے

January 12, 2018

برطانوی شہزادہیری کی منگیتر اور امریکی اداکارہ میگھن مارکل نے سوشل میڈیا سے اپنے تمام اکاؤنٹ بند کردیئے ہیں۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق اداکارہ میگھن مارکل نے فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹاگرام اکاونٹس کو بند کردیاکیونکہ وہ کافی عرصے سے ان کے استعمال میں نہیں تھے۔

میگھن مارکل کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کیے جانے کی تصدیق کرتے ہوئے شاہی محل کا کہنا تھا کہ 'مارکل ان تمام مداحوں کی شکر گزار ہیں جو انہیں سوشل میڈیا پر کئی برس سے فولو کر رہے تھے،تاہم اب ان کے بارے میں جاننا ہو تو مداح شاہی محل کینسنگٹن پیلس کاآفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ فالو کرسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ میگھن مارکل ’دی ٹِگ‘ (The Tig)کے نام سے ایک لائف اسٹائل ویب سائٹ بھی چلاتی تھیں جسے انہوں نے اپریل 2017 میں بند کردیا تھا۔