ننھی زینب کے قتل پر پی ٹی آئی وومن ونگ سراپااحتجاج

January 12, 2018

قصور سے تعلق رکھنے والی ننھی پری زینب کے بہیمانہ قتل کے خلاف جہاں پاکستان بھر میںاحتجاجی لہر جاری ہے وہیںپی ٹی آئی کے وومن ونگ سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بھی بڑے پیمانے پر آواز بلند کی ہے۔

کراچی پریس کلب میں وومن ونگ کی صدرصائمہ ندیم کا کہنا تھا کہ’زینب قصور ہی نہیں پورے پاکستان کی بیٹی تھی اور اس کے ساتھ جو ظلم ہوا وہ پورے پاکستان کےلیے دکھ کا باعث بنا ہے۔ جب تک اس غم کا مداوہ نہ ہوگا پی ٹی آئی کا وومن ونگ چین سے نہیںبیٹھے گا۔‘

پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والی سینکڑوں خواتین کے ہمراہ احتجاج کے دوران ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ جب تک اس قسم کےواقعات کا سخت نوٹس نہیں جاتا ایسے واقعات ہوتے رہیںگے۔

پی ٹی آئی گونگی بہری حکومت سے ملزمان کے خلاف سخت ترین کارروائی کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ایسے واقعات بڑھتے جارہے ہیں اور اس کی واحد وجہ یہی ہے کہ زینب جیسی بے شمار بچیوں کو آج تک انصاف نہیںملا۔ کتنے ہی ملزمان ہیںجو گھناؤنے جرم کرکے بھی آزاد گھوم رہے ہیں۔ ان کی آزادی ملزمان اور مجرموںکے حوصلے بڑھانے کا سبب ہے۔