اسٹاک مارکیٹ میں 463پوائنٹس کی کمی

January 12, 2018

سیاسی صورتحال پر سرمایہ کار رجحان بدلار ہا ،آج 100 انڈیکس 463 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42ہزار 933 پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز پاکستانی شیئرز بازار میں سرمایہ کاروں کی نظریں ملکی سیاسی صورتحال پر مرکوز رہی اور نئے سودوں پر توجہ کم رہی، اس لئے دو روز سے کھلے سودوں پر منافع بک کرایا گیا ۔

جمعہ کے روز کاروبار کے دوران 359 کمپنیوں کے تقریباً24 کروڑ شیئرز کے سودے ہوئے ،جن کی مالیت 10 ارب روپے سے زائد رہی،257 کمپنیوں کے شیئرز کی قیمت کم ہوئی۔

جے ایس گلوبل کے معاشی تجزیہ نگار خرم شہزاد کے مطابق بیرونی سرمایہ کار نئے سال کے نو کاروبار ی سیشنزمیں 4 کروڑ ڈالر کے شیئرز کی خریداری کر چکے ہیں۔

ان کی خریداری کی وجہ سے انڈیکس گئے، برس کی کم ترین سطح سے 5 ہزار پوائنٹس بڑھ چکا ہے۔

کچھ اداروں نے منافع بک کیا ہےجو سمجھ میں آتا ہےاور یہ مارکیٹ کے لئے اچھا ہے، کاروبار کے اختتام پر انڈیکس 42 ہزار 933 پر تھا۔