ڈنیڈن : نیوزی لینڈ کی پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

January 13, 2018

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا ایک روزہ میچ نیوزی لینڈ کے شہر ڈنیڈن میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ میںکیوی ٹیم ٹاس جیت کر بیٹنگ کررہی ہے۔

آج کے میچ کے لیے کیوی ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیںکی گئی،انہوں نے اپنی گزشتہ میچ کا وننگ کامبی نیشن برقرار رکھا ہے۔

ادھر پاکستان میں گزشتہ میچوںکی صورتحال دیکھتے ہوئے ایک تبدیلی کی گئی اور امام الحق کی جگہ فخر زمان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

گرائونڈکی پچ رپورٹ یہ ہے کہ وکٹسلو ہے،جس کی وجہ سے بولنگ میں اسپنرز سے مدد ملے گی۔

اس سے قبل گزشتہ دو میچوںمیںنیوزی لینڈ نے پاکستا ن کے خلاف کامیابی حاصل کی تھی تاہم گرین شرٹس کا سیریز میں واپسی کے لیے آج آخری موقعہ ہے۔