کراچی: شاہ لطیف ٹائون میں مبینہ پولیس مقابلہ، 4 دہشتگرد ہلاک

January 13, 2018

کراچی میں شاہ لطیف ٹائون خاصخیلی گوٹھ میں مبینہ پولیس مقابلے کے دوران 4 مشتبہ دہشت گرد مارے گئے ۔

ایس ایس پی ملیرراؤانوار نے دعویٰ کیا ہے کہ کالعدم جماعت کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپا مارا گیا ، پولیس کے پہنچنے پر ملزمان نے دستی بم سےحملہ کیا۔

جوابی فائرنگ میں لشکر جھنگوی کے دہشت گرد مولوی اسحاق اور حکیم اللہ محسود کے گن مین سمیت چار دہشت گرد مارے گئے ۔

راؤانوار کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد ایئرپورٹ اورمہران بیس حملوں کے علاوہ امام بارگاہوں، پولیس اور رینجرز پر حملوں میں بھی ملوث تھے ۔