پرنس ہیری اور میگھان کی شادی کا کائونٹ ڈائون شروع

January 14, 2018

برطانوی رائل فیملی کےپرنس ہیری اورامریکی اداکارہ میگھان مرکل کی رائل ویڈنگ کا کائونٹ ڈائون شروع ہوگیا ہے۔

ہیری اور میگھان کے پاس اس شاہی شادی کو ’ویڈنگ آف دی ایئر‘ بنانے کے لیے منصوبہ بندی کے سلسلے میں صرف چار ماہ بچے ہیں جبکہ رائل فیملی دنیا کی بہترین پارٹی پلانر ہے۔

تیسرے کیمبرج بے بی کی آمد کے بعد اب پرنس ہیری برطانوی تخت کے ورثا میں چھٹے نمبر پر چلے گئے ہیں اور ان پر پرنس ولیم اور کیٹ کے مقابلے میں شادی کے اس موقع پر پروٹوکول کا کم دبائو ہوگا۔