کرسٹلز سے مزین دیدہ زیب مرسڈیزبینزکار

January 15, 2018

بیش قیمت ،جدید اور انوکھی گاڑیاں تو آپ نے بہت سی دیکھی ہونگی لیکن ستاروں کی مانند چمکتی ایسی دیدہ زیب گاڑی شا ید ہی اس سے پہلے کہیں دیکھی ہو ۔

جرمنی کے معروف آٹوموبائلزمرسڈیز کی جانب سے حال ہی میں ایک نیا کار ماڈل متعارف کروایا گیا ہے جو جدت میں تو کسی سے کم نہیں تاہم اس کی افرادیت اس پر لگے لاتعداد بیش قیمتی کرسٹلز ہیں۔

ماہر انجینئرزنے مرسڈیزکی باڈی کو مکمل طور پرکرسٹلز سے ڈھانپ دیا ہے جبکہ نشستیں سفید قیمتی فَر سے ڈھکی ہوئی ہیں،لاکھوں سفید کرسٹلز سے سجی یہ دلکش اور جھلملاتی لگژری کارسڑک پر چلتی پھرتی ستاروں کی نگری معلوم ہو گی تاہم اسے خریدنا ہے تو جیب ہلکی کرنی ہوگی۔