سلمان فلم بھارت میں نظر آئینگے میں نے پیار کیا جیسے کم عمر

January 16, 2018

بالی ووڈ کے دبنگ خان پھر سے کم عمر نوجوان کے روپ میں نظر آئیں گے، فلم ’بھارت‘ میں سلمان خان کو ’میں نے پیار کیا‘ جیسے کردار میں دکھایا جائے گا۔

بالی ووڈ کے دبنگ اداکار سلمان خان پھر سے کم عمر نوجوان کے روپ میں نظر آئیں گے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق سلمان خان کو نئی آنے والے فلم 'بھارت میں اُن ہی کی فلم 'میں نے پیار کیا جیسے کردار میں دکھایا جائے گا۔

رپورٹ کے مطابق فلم کے ہدایتکار علی عباس ظفرکا اپنے ایک انٹرویو میں کہنا تھا کہ اس فلم میں سلمان خان کی 18سال سے 70سال تک کی زندگی کا دور دکھایا جائے گا اور اس کردار کیلئے جدید ایج ریڈکشن تیکنیک کا استعمال کرتے ہوئے ویژول ایفیکٹس کے ذریعے سلمان خان کو اُن کی 1989 ء میں ریلیز ہونے والی فلم ’میں نے پیار کیا‘ کے روپ میں ڈھالا جائے گا۔

علی عباس ظفر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم بھارت2014'ء میں بننے والی جنوبی کورین فلم 'Ode To My Father'کی کاپی ہے جس میں سلمان خان مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ اس فلم کی تیاری اگلے سال اپریل سے شروع کی جائے گی اور یہ فلم 2019ء میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

واضح رہے کہ سلمان خان ان دنوں اپنی نئی آنے والی فلم 'ریس تھری کی تیاری میں مصروف ہیں جو رواں سال ہی ریلیز ہوگی۔