پاکستان کیخلاف عزائم کامیاب نہیں ہونے دینگے، شہباز شریف

January 16, 2018

وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہےکہ پاکستان کے خلاف کسی کے ناپاک عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے لاہورمیں پنجاب انٹرنیشنل سوئمنگ کمپلیکس کا افتتاح کیا ۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ کھیلوں کےشعبے میں نوجوانو ں کا مستقبل روشن بنانے کےلیے اربوں روپے کی لاگت سے اسپورٹس پراجیکٹس مکمل کیے جارہےہیں ، مخالفین ہمیں موقع دیں توپشاور، کوئٹہ اور کراچی کو بھی لاہور بنادیں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے میو اسپتال میں سرجیکل ٹاور کا دورہ بھی کیا ، وزیر اعلیٰ کو بتایا گیا کہ سرجیکل ٹاور پر ایک ارب دس کڑور روپے لاگت آئی ہے۔

شہبازشریف کا کہناتھاکہ میو اسپتال کے آپریشن تھیٹر زکو سو فیصد انفیکشن فری بنادیا گیا ہے۔