ہملٹن میں گرینڈہوم نے پانسہ پلٹ دیا، پاکستانی وکیوی کپتان متفق

January 17, 2018

ہملٹن (جنگ نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ چوتھے میچ میں بھی شکست بہت مایوس کن ہے، فخر نے اچھی بیٹنگ کی تاہم ہم اچھا اختتام نہیں کر پائے۔ انہوں نے ایک بار پھر اپنے بیٹسمینوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ انہوں نے کہا کہ بیٹنگ لائن کی کارکردگی اس میچ میں کچھ بہتر نظر آئی تاہم ٹاپ بولرز نے وہ کارکردگی نہیں دکھائی جس کی توقع تھی۔ میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہشکست پر بہت مایوسی ہوئی، بیٹنگ لائن اعتماد سے عاری نظر آئی اور ہم اچھا اختتام نہیں کر پائے ۔ میچ میں کچھ مثبت چیزیں بھی نظر آئیں، فخر زمان نے اچھی بیٹنگ کی، انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی جانب سے کولن ڈی گرینڈ ہوم نے شاندار اننگز کھیلی وہ ایک بڑے بیٹسمین ہیں۔ نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے کہا کہ پاکستان نے اچھا کھیل پیش کیا، انہوں نے اچھی بیٹنگ کی، کولن ڈی گرینڈ ہوم سے قبل بیٹنگ بہتر نہیں رہی اور ہم دبائو میں تھے تاہم انہوں نے آتے ہی کھیل کا پانسہ پلٹ دیا، انہیں اس طرح کھیلتے دیکھنا بہت خاص تھا، وکٹ میں بھی اتنی موومنٹ نہیں تھی جتنی ہم توقع کر رہے تھے، فتح کا کریڈٹ ٹاپ آرڈر کو بھی جاتا ہے۔