آسٹریلیا، ’’ایلویس فیسٹیول‘‘ میں سیکڑوں  افراد کی ’’ایلویس پریسلے‘‘کا روپ دھار کرشرکت

January 17, 2018

کراچی(نیوزڈیسک) 1977میں دنیا کو خیرباد کہنے والے معروف امریکی گلوکار و اداکار ’’ ایلویس پریسلے‘‘ کی یادمیں گزشتہ ہفتے آسٹریلیا میں ہونیوالےسالانہ ’’ایلویس فیسٹیول‘‘ میں شرکت کیلئے سیکٹروں افراد ’’ایلویس‘‘کا روپ دھار کرپہنچے۔ غیرملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق رنگ برنگے جمپ سوٹ پہنے مداحوں نے اس موقع پر معروف راک اینڈ رول کنگ ایلویس کے کئی انداز اپنائے اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا، ایلویس کی یاد میں ایک خصوصی ٹرین بھی چلائی گئی جس میں سوار افراد کو ایلویس کے مداحوں نے اپنے اپنے انداز سے خوب محظوظ کیا۔