علی سدپارہ نے ’پاموری پیک‘ کی مہم جوئی شروع کر دی

January 17, 2018

کوہ پیما محمد علی سدپارہ نے نیپال میں ماؤنٹ ایورسٹ سے ملحقہ 7200 میٹر بلند پاموری پیک کی مہم جوئی شروع کردی ہے۔ پاموری کی انتہائی بلندی کو شکست دینے کے بعد وہ دنیا کی بلند ترین چوٹی ماؤنٹ ایورسٹ کی مہم جوئی شروع کریں گے۔

محمد علی سدپارہ ماؤنٹ ایورسٹ کی مہم جوئی سے قبل انتہائی بلندی کی آب و ہوا سے مانوس ہونے کے لئے ایورسٹ سے ملحقہ 21ہزار 6سو فٹ بلند پاموری پیک سر کریں گے۔

پاموری کی چوٹی مہم جوئی کے لئےبہت مشکل تسمجھی جاتی ہے اور موسم سرما کے دوران آج تک کوئی کوہ پیما اسے سر نہیں کر سکا ہے۔

محمد علی سدپارہ اور ساتھی کوہ پیما ایلکس کو پاموری پیک کی مہم جوئی میں 4سے 5 روز لگ سکتے ہیں۔