جمادی الاول کا چاند نظر نہیں آیا

January 17, 2018

آج ماہ جمادی الاوّل کا چاند نظر نہیں آیا ،یکم جمادی الاوّل 1439ھ جمعہ 19 جنوری 2018ء کو ہو گی۔

اس بات کا اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مفتی منیب الرحمان نے کیا۔

جمادی الاول کا چاند دیکھنے کے لیے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کراچی میں مفتی منیب الرحمان کی زیر صدارت میٹ کمپلیکس یونی ورسٹی کراچی میںمنعقد ہوا۔

اجلاس میں ملک بھر کی رویت ہلال کمیٹیوں سے چاند نظر آنے کی شہادت نہ ملنے کے بعد جمادی الاوّل کا چاند نظر نہ آنے کا باقاعدہ اعلان کیا گیا۔