برٹش فرنچ ڈرامہ فلم اے پریئر بیفور ڈان کا نیا ٹریلر جاری

January 17, 2018

ایکشن فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری ہے کہ برٹش فرنچ ڈرامہ فلم اے پریئر بیفور ڈان کا نیا ٹریلر جاری کردیاگیا ہے۔

جیئن اسٹیفین کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم بلے مور نامی باکسر کی حقیقی کہانی پر مبنی ہے جومنشیات رکھنے کی وجہ سے جیل جاتا ہے اور بعد ازاں باکسنگ چیمپئن بن جاتا ہے۔

فلم کی کاسٹ میں جوئے کول، وتھایا پنسرنگم ،نکولس شیک،سوملاک کومسنگ ،سورا سرملائی اور خود بلے مور بھی شامل ہیں۔

جینیفر ڈونگ اور ووڈی مو کی مشترکہ پروڈیو س کردہ ایکشن سے بھرپور یہ فلم 13اپریل کوسینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔