حاجی چوہدری محمد صدیق کی والدہ کی تدفین نماز جنازہ میں پاکستانی ہائی کمشنر کی بھی شرکت

January 18, 2018

لندن ( وقار زیدی ) معروف کاروباری و سماجی رہنما چیئرمین برینٹ اسلامک سنٹر صدر یو کے پی سی سی آئی چیمبر آف کامرس حاجی چوہدری محمد صدیق کی والدہ کی نماز جنازہ اسلامک سنٹر آف برینٹ میں نماز ظہر کے بعد ادا کی گئی، پیر عبدالقادر گیلانی نے مرحومہ کی نماز جنازہ پڑھائی، تدفین ایسٹ لندن کے علاقے الفورڈ کے قبرستان کی گئی، نماز جنازہ میں پاکستان کے ہائی کمشنر سید ابن عباس، علامہ قاضی عبدالعزیز چشتی، لارڈ قربان بیسٹ وے کے ضمیر چوہدری ماجد چوہدری، نجیب خان، طارق ڈار، قمر رضا، شکیل احمد، کونسلر لیاقت، چوہدری شوکت، احمد شہزاد، شیخ سربلند اور سیاسی، سماجی اور صحافتی افراد نے سیکڑوں کی تعداد میں شرکت کی۔ برطانیہ بھر کے کاروباری، سیاسی،سماجی اور مذہبی رہنمائوں نے حاجی چوہدری محمد صدیق سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے اپنے گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کیا اور مرحومہ کے لئے دعا کی کہ ﷲ تعالیٰ انہیں اپنی جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان خصوصاً ان کے بیٹے چوہدری صدیق اور اہل خانہ کو صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ و ہمت عطا فرمائے۔