حکومت عارضی ملازمین کو مستقل نہ کرکے ظلم کر رہی ہے، ایپکا

January 18, 2018

سکھر (بیورو رپورٹ) آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن (ایپکا) کے ملازمین کی جانب سے مطالبات کے حق میں سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں شامل شاہد حسین بھٹو و دیگر نے کہا کہ حکومت عارضی ملازمین کو مستقل نہ کرکے ہمارے ساتھ ظلم و زیادتی کررہی ہے، انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عارضی ملازمین کو مستقل کیا جائے، ریٹائرڈ ہونیوالے ملازمین کے بچوں کو سن کوٹہ کے تحت ملازمتیں دی جائیں بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کرینگے۔