نڈال ا ور وزنیاکی آسٹریلین اوپن کے دوسرے رائونڈ میں

January 18, 2018

سڈنی ( نیوز ایجنسیز)رافیل نڈال، جوولفریڈ سونگا، مارین سیلچ اور خواتین میں فیورٹ کیرولین وزنیاکی آسٹریلین اوپن کے دوسرے رانڈ میں پہنچ گئے۔ عالمی نمبر 5راڈو انسکا اپ سیٹ شکست کا شکار ہوئیں۔ سیزن کے پہلے گرینڈ سلم میں ٹاپ سیڈ رافیل نڈال نے ارجنٹائن کے لیونارڈ میئر کو 6-7، 4-6 اور 3-6 سے اسٹریٹ سیٹ میں شکست دے دی۔ فرانس کے جوولفریڈ سونگا کو کینیڈا کے ڈینس شاپولوف کی جانب سے سخت مقابلے کا سامنا رہا۔ سونگا نے پانچ سیٹ کا معرکہ 3-6، 6-3، 1-6، 7-6 اور 5-7 کے اسکور سے سر کیا۔ کروشیا کے مارین سیلچ نے پرتگال کے جاروسوسا کو زیر کیا۔ خواتین میں پولینڈ کی روڈوانسکا کو یوکرین کی مارٹا کوسٹیاک نے 3-6 اور 5-7 سے اپ سیٹ شکست دے دی۔ سیکنڈ سیڈ ڈنمارک کی کیرولین وزنیاکی نے جانافیٹ کو مات دی۔ لٹویا کی اوسٹاپنکو نے چین کی ینگ ڈوان کو 3-6، 6-3 اور 4-6 کے اسکور سے قابو کرلیا۔