متحدہ اپوزیشن کے جلسے کے بعد مال روڈ کی صفائی

January 18, 2018

لاہور مال روڈ پر متحدہ اپوزیشن کے جلسے کے بعد وہاں کرسیا ں اور کنٹینرز اب بھی موجود ہیں جبکہ مقامی انتظامیہ کی جانب سے صفائی ستھرائی کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

لاہور میں اپوزیشن کے جلسے کو ختم ہوئے 10 گھنٹے گزر گئے تاہم ٹریفک بحال نہیں ہو سکی، اسٹیج بنانے کیلئے لائے گئے کنٹینر ابھی تک سڑک پر ہی موجود ہیں ۔

ذرائع کے مطابق مال روڈ اور ملحقہ سڑکوں پر کچھ تعلیمی ادارے آج بھی بند ہیں جبکہ زیادہ تر آج کھول دیئے گئے ہیں۔ یہاںموجود سامان کی وجہ سے سڑک مکمل طور ہر کھولی نہیں جاسکی ہے جس کی وجہ سے ٹریفک کی روانہ متاثر ہے۔

مال روڈ پر گزشتہ رات جلسہ ختم ہونے کے بعد سے صبحتک سڑک پر کھانے کے خالی باکس، پانی کی بوتلیں، جوس کے ڈبے، بینرز، پینا فلیکسز اور مختلف جماعتوں کے جھنڈے بھی جگہ جگہ پڑے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے اپوزیشن جلسے کیلئے مشروط اجازت دیئے جانے کے بعد سیاسی جماعتوں نے اسے مقررہ وقت پر ختم کر دیا تھا۔