پاکستانی کھانوں کی لذت چینیوں کو بھی بھاگئی

January 18, 2018

پاکستانی کھانوں کی لذت چینوں کو بھی بھا گئی اور وہ ان کھانوں کی لذت کی لائقہ مند خوشبو میں بندھ کر رہ گئے۔ نہ صرف کھانوں کو پسند کیا، اس سے پوری طرحلطف اندوز ہوئے بلکہ اپنے دارالحکومت ’بیجنگ‘ میں ’پاکستان فوڈ فیسٹیول‘ کا اہتمام کرڈالا۔

پر لطف اور مصالحے دار کھانوں کا فیسٹیول سجے اور پاکستانی موسیقی اس کا مزا دوبالا نہ کرے یہ بھلا کس طرح ممکن ہے۔ چنانچے فوڈ فیسٹیول کے ذریعے پاکستانی موسیقی کو بھی چینی سرزمین پر پروان چڑھنے کا موقع مل گیا۔

پاکستانی سفارت خانے کی جانب سے کرائےجا نے والے ’پاکستان فوڈ فیسٹیول‘ 17 جنوری کو شروع ہوا اور 23 جنوری تک جاری رہے گا۔

فیسٹیول کا ایک مقصد پاکستان اور چین کے درمیان کھانے کے ذریعے ثقافتی تعلقات کو مزید مضبوط کرنا بھی ہے۔

سرینا ہوٹل کے مشہور پاکستانی شیف فیسٹیول کا حصہ بننے کے لیے بیجنگ میں واقع ’چائنہ ورلڈ ہوٹل‘ میں موجود ہیں جہاں وہ اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے میزبانوں کا دل لوٹرہے ہیں۔

چین میں مقیم پاکستانی سفیر مسعود خالد کا کہنا ہے کہ اس فوڈ فیسٹیول میں سندھ اور پنجاب کی بےحد پسند کی جانے والی ڈش بریانی اور حلیم پیش کی جائےگی۔

اس کے علاوہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے کباب، سجی، تندوری نان اور دیگر کھانوں سمیت پاکستان کی روائتی سوئٹ ڈششز بھی شامل ہیں جبکہ موسیقی رئیس احمداور ان کی ٹیم نے ترتیب دی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ پاکستانیوں کے ساتھ ہی چینیوں کی بڑی تعداد بھی پاکستان فوڈ فیسٹیول میں شرکت کرے گی۔

ممبر آف چائنہ پیپلز پولیٹکل کنسلٹیٹو کمیٹی کے پروفیسر ہوانگ جی فو ،چین کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان ڈینگ زی جُن اور سفیر(ریٹائرڈ)، چائنہ پاکستان فرینڈشب ایسوسی ایشن کے صدرشا زو کینگ فیسٹیول کے اعزازی مہمان تھے۔