کھیل کود کا شوقین کتا

January 18, 2018

برطانیہ کے کھیلنے کودنے کے شوقین کتےکے سلائیڈنگ کے مزے لے کر دیکھنے والوں کو خوب محظوظ کیا۔

یوں تو آپ نے بچوں کو پارک میں یا پلے گراؤنڈ میں سلائیڈ کرتے دیکھا ہی ہوگا لیکن یہاں تو جانور بھی کھیلنے کودنے اور سلائیڈنگ کے شوقین نکلے۔

یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے اس کتے کو ہی دیکھ لیں جو نہ صرف کھیل کود کا شوقین ہے بلکہ اپنے اس شوق کو سلائیڈنگ کر کے بھرپور انداز میں پورا بھی کر رہا ہے۔

برطانیہ کی کاؤنٹی Leicestershireسے تعلق رکھنے والے ٹوکو نامی ڈوگی میاں کو یوں بچوں کی طرح سلائیڈنگ کرتے نے اپنے دلچسپ انداز سے جہاں اُس کے مالک بے حد محظوظ ہوئے وہیں دیکھنے والے بھی مسکرائے بغیر رہ نہ سکے۔