جرمن شخص کی یخ بستہ پانی میں ڈبکیاں

January 20, 2018

دنیا کے مختلف ممالک اس وقت سخت سردی کی لپیٹ میں ہیں اور موسم سرما کی وجہ سے جہاں کئی افراد کی معمول زندگی متاثر ہوئی ہے، وہیں ایڈونچر کے رنگ بھی بھرپور نظر آرہے ہیں۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس سر پھرے شخص کو ہی دیکھ لیں، جو روس کے سرد ترین مقام پر منفی پچاس ڈگری میں ٹھنڈے ٹھار پانی میں ڈبکیاں لگانے پہنچ گیا ہے۔

جرمنی سے تعلق رکھنے والے ایڈونچر کے شوقین نے روس کے’اویمیاکون‘نامی سرد ترین گاؤں میں برفیلے پانی میں ڈبکیا لگا کر نہ صرف ایڈونچر کا شوق پورا کیا بلکہ اپنے اس کارنامے سے دیکھنے والوں کو بھی حیران کردیا۔