پارلیمنٹ کے سوا تمام سربراہ اپنے اداروں کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں

January 21, 2018

اسلام آباد(تبصرہ / طارق بٹ)پارلیمنٹ کے سوا ہر مقتدر ادارے کے سربراہ اپنے اداروں کی تعریف کرتے نظر آتے ہیں۔اگر کوئی رکن پارلیمنٹ اس پر تنقید کرتا ہے تو دراصل وہ عوامی رائے میں خامی تلاش کررہا ہوتا ہے۔ایک جانب مقتدر اداروں کے سربراہ اپنے اداروں کی تعریف میں زمین آسمان کے قلابے ملارہے ہیں اور اسے بہترین محکمہ بنا کرپیش کررہے ہیں تو دوسری جانب سیاست دانوں کا ایک گروہ بدقسمتی سے اپنے سب سے اہم سیاسی ادارے پارلیمنٹ کو برا بھلا کہہ رہے ہیں جس کا مقصد اپنے حریفوں کو نیچا دکھاکر اپنی انا کو تسکین پہنچانا ہے۔