خودکش حملوں سے متعلق مشترکہ فتوے کا خیر مقدم کرتے ہیں،علما

January 22, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) مولانا محمد عون نقوی ، مولانا مرزا یوسف حسین ، مولانا حسین مسعودی،مولانا شہنشاہ حسین نقوی ،نوید قمر زیدی اور باقر علی نقوی اور دیگر نے خودکش حملوں سے متعلق تمام مکاتب فکر کے علماء کرام کے مشترکہ فتوے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ فتوے میں شدت پسندی کو مسترد اور طاقت کے ذریعے نظریات کو دوسروں پر مسلط کرنے کو فساد الارض اورجہاد کا اختیار کسی ایک فرد کو نہیں بلکہ ریاست کو ہے،اس کوشش کو حکومت اور یہاں بسنے والے تمام مکاتب فکر کیلئے بہتر قرار دیا ہے۔