متحدہ پاکستان غریب ومتوسطہ طبقے کی نمائندہ جماعت ہے،کنورنویدجمیل

January 22, 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر)متحدہ قومی موومنٹ پاکستان نے ملیرٹائون کی تنظیم نوکردی ہے ،نئی ٹائون کمیٹی کے عہدیداران کے ناموں کا اعلان ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینرکنورنویدجمیل نے کیا،اس سلسلے میں ڈسٹرکٹ کورنگی وملیرکے زیراہتمام جنرل ورکرزاجلاس منعقدکیاگیاجس میں ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرکنورنویدجمیل، رابطہ کمیٹی کے ارکان خالد سلطان، زاہدمنصوری،ڈسٹرکٹ انچارج خالدعمر، اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی اورٹائون کے ذمہ داران وکارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی،جنرل ورکرزاجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کنورنویدجمیل نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان غریب ومتوسطہ طبقے کی نمائندہ جماعت ہے جس میں کام کرنے والے عہدیداران وکارکنان بھی غریب و متوسطہ طبقے سے تعلق رکھتے ہیں اورتمام ترمصائب ومشکلات اورحالات کے جبرکے باوجودعوام کے درمیان موجودہیں،انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان تحریک کااثاثہ اورہراول دستہ ہیں،ایم کیوایم پاکستان کواپنے کارکنان پرنازہے،قبل ازیں انہوں نے ملیرٹائون کمیٹی کے نئے ذمہ داران کے ناموںکااعلان کیااورانہیں مبارکبادپیش کی اورسبکدوش ہونیو الے ذمہ داران کی خدمات کو سراہا،انہوں نے کارکنان کوہدایت کی وہ آپس میں اتحادبرقراررکھیں اورتحریکی فکروفلسفے کوعوام تک پہنچانے میں صلاحیتوںکوبروئے کارلائیں۔اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی خالدسلطان نے بھی خطاب کیا ۔