غیر ملکی فنڈنگ کیس: ن لیگ نے جواب جمع کروا دیا

January 22, 2018

الیکشن کمیشن میں مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے غیرملکی فنڈنگ سے متعلق الزامات پرجواب جمع کروا دیا۔

مسلم لیگ ن نے تحریک انصاف کے غیرملکی فنڈنگ کے الزامات مسترد کرتے ہوئےمسلم لیگ ن نے پارٹی اکاؤنٹس کا گزشتہ 10 سال کا ریکارڈ جمع کروایا۔

ن لیگ کی جواب میں استدعا کی گئی ہے کہ پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد اورحقائق کےخلاف ہیں،الیکشن کمیشن پی ٹی آئی کی درخواست خارج کرے۔

وکیل تحریک انصاف کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن نے ابھی تک جواب کی کاپی نہیں دی جبکہ وکیل مسلم لیگ ن بیرسٹرعثمان گھمنکا کہنا ہے کہ جواب جمع کروا دیا ہے۔

وکیل تحریک انصاف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ ن نے جواب میں راجا ظفرالحق کا بیان حلفی لگایا ہےجبکہ الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ راجا ظفرالحق کا پاور آف اٹارنی جمع کرایا جائےاوردرخواست پر سماعت یکم فروری تک ملتوی کردی۔