اے این ایف کی کارروائیاں ،65کروڑ کی منشیات برآمد

January 23, 2018

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ملک کے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 65 کروڑ87 لاکھ روپے کی منشیات برآمد کرلیں ۔

ترجمان اینٹی نارکوٹکس فورس کے مطابق پچھلے کچھ عرصے میں ملک کے مختلف شہروں میں 22 کارروائیاں کی گئیں جن کے دوران 65 کروڑ87 لاکھ روپےمالیت کی673کلوگرام منشیات برآمد کی گئیں۔

کارروائیوں کے دوران2 خواتین سمیت30 ملزمان گرفتار اور8 گاڑیاں ضبط کرلی گئیں۔

ترجمان کے مطابق برآمد کی جانے والی منشیات میں 661کلوگرام چرس، ایک کلو ہیروئن اور دیگر اشیاء شامل تھیں۔