شوقین منچلے کو پیراگلائیڈنگ کا شوق مہنگا پڑ گیا

January 23, 2018

ایڈونچر کے شوقین افراد اپنے شوق کی تکمیل کیلئے ہر حد سے گزر جاتے ہیں لیکن بعض اوقات یہ شوق مہنگا بھی پڑ سکتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والے اس منچلے کو ہی دیکھ لیں جسے بلند پہاڑ سے پیراگلائیڈنگ کا شوق مہنگا پڑ گیا ۔

یہ مناظرنیوزی لینڈ میں دیکھے گئے جہاں ایک منچلا پہاڑ سے پیراگلائیڈنگ کرنے پہنچا لیکن بُرا ہو اُں ہواؤں کا جنہوں نے اُسکا اُڑان بھرنا مشکل بنا دیا اور اُسے منی کے بل گرا دیا۔

ایڈونچر کا شوقین منچلے نے نیوزی لینڈ کے پہاڑی سلسلےMaunganuiپر اُڑان بھری ہی تھی کہ تیز ہوائیں چلنے لگیں اور یوں وہ زمین پر منی کے بل گرا تاہم خوش قسمتی سے کسی جانی نقصان سے بال بال بچ گیا ۔ اس لئے شوق اپنی جگہ لیکن یہ ہر ایک کے بس کی بات نہیں۔