کامیڈی فلم گیم نائٹ کی نئی جھلکیاں آگئیں

January 23, 2018

تھرل اور کامیڈی سے بھرپور فلموں کے مداحوں کیلئے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی ووڈ کامیڈی فلم گیم نائٹ(Game Night)کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

جوہن فرینسس کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی چند ایسے دوستوں کے گرد گھوم رہی ہے جو ایک پراسرار قتل کی واردات کی گتھی سلجھانے کی کوشش کرتے ہیں۔

فلم کی کاسٹ میں جیسن بیٹ مین، ریچل میک ایڈمز، کیل چینڈلر، جیسے پلیمنز، جیفرے رائٹ، لمورن مورس اور شیرون ہورگن سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔

جوہن ڈیوس اور جیسن بیٹ مین کی مشترکہ پروڈیوس کردہ سنسنی سے بھرپور یہ فلم 2مارچ2018 ءکو سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔