راؤ انوار کے پیچھے کسی پارٹی شخصیت کا ہاتھ نہیں،شرجیل میمن

February 03, 2018

پیپلزپارٹی کے رہنما شرجیل میمن کا کہنا ہے کہ راؤ انوار کے پیچھے ان کی جماعت کی کسی شخصیت کا ہاتھ نہیں۔

کراچی میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ راؤ انوار پولیس کا افسر ہے مفروضوں پربات نہیں کرنی چاہیے ۔ راؤانوار نےغلطی کی ہے تو اس کی سزا بھی ملے گی۔

شرجیل میمن نے کہا کہ سندھ حکومت مکمل طور پر قانون اور انصاف پر یقین رکھتی ہے۔ حکومت قانون پر عمل درآمد کے لئے اقدامات کررہی ہے۔