سشما سوراج کی سعودی وزیرخارجہ سےملاقات، تعاون بڑھانے پر اتفاق

February 07, 2018

بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج نے اپنے سعودی ہم منصب عادل الجبیرسے ملاقات کی اس موقع پر دونوں ممالک کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق ہوا۔

سعودی دار الحکومت ریاض میں ہونے والی ملاقات میں سشما سوراج اورعادل الجبیر کے درمیان دونوں ملکوں کے تعلقات کو فروغ دینے سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور بھارت کے درمیان باہمی تعاون اور ہم آہنگی بڑھانے پر اتفاق کیا ۔ملاقات میں سعودی وزارت خارجہ کے سینئر حکام کے علاوہ دونوں ممالک کے سفراء نے بھی شرکت کی۔

وزیر خارجہ سشما سوراج سعودی عرب کے اپنے پہلے تین روزہ سرکاری دورے پر منگل کو پہنچی تھیں۔ وہ سعودی ثقافت اور ورثے کے قومی تہوار میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئیں۔