فاروق ستار کے اعلان پر رابطہ کمیٹی کی نیندیں غائب، اجلاس طلب

February 10, 2018

ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کی نیندیں اڑا دیں، جس کے بعد رابطہ کمیٹی نے رات بھر مشورے کیے ۔

صبح پونے6 بجے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل سبزواری نے کہا کہ عامر خان نے رابطہ کمیٹی کا اجلاس دوپہر 2 بجے طلب کر لیا ہے اور ساتھ ہی فاروق ستار کو بھی شرکت کی دعوت دے دی ۔

انہوں نے مزید کہا کہ فاروق ستار نہ بھی آئے تو اجلاس ہو گا جبکہ فاروق ستار نے اظہار وجوہ کے نوٹس بھیجنے کا کہا ہے تاہم اگر نوٹس ملے تو دیکھیں گے جواب دینا ہے یا کیا کرنا ہے۔