موٹر وے پو لیس کی رنگین شیشوں اور فینسی نمبر پلیٹس کیخلاف مہم شروع

February 10, 2018

حیدرآباد (بیورورپورٹ )نیشنل ہا ئی وے اینڈمو ٹر وے پولیس نے سیاہ شیشوںاور غیرقانونی فینسی نمبر پلیٹ کی حا مل گا ڑ یوں کے خلاف تین روزہ مہم شروع کر دی، 4سو گاڑیوں کی فینسی نمبر پلیٹیں اتاردیں ۔170گاڑیوں کے مالکان کو سیاہ شیشے اورغیرقانونی نمبرپلیٹس ہٹانے کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔موٹر وے سیکٹرتھر ی کے ترجما ن کی جانب سے جاری کر دہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انسپکٹر جنر ل نیشنلہائی وے اینڈموٹر وے پولیس اور ایڈیشنل آئی جی سا ؤ تھ کی ہد ایاتپر موٹر وے پولیس کی جانب سے ایمنا ئن مو ٹر وے پر سیاہ شیشوںاور غیرقانونی فینسی نمبر پلیٹ کی حا مل گا ڑ یوں کے خلاف کاروائی کے فیصلےکے تحت تین روزہ مہم شروع کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں ایس ایس پی سیکٹرتھر ی کی زیرنگر انی دوسرے روز بھی گا ڑ یوں کے ما لکا ن کو بر یفنگدی گئی ، جس میں انہیں ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی گا ڑ یوں سے سیاہ شیشےاور غیرقانونی فینسی نمبر پلیٹس فوری طو ر پر اتار لیں دوسری صورت میں تین دن کے بعدایسی تمام گا ڑ یوں کے خلاف سخت کا روائی کی جا ئے گی،ترجمان کے مطابق مہم کے پہلے روز ایم نائن پر سفر کرنے والی 400سے زائد گاڑیوں سے فینسی نمبر پلیٹیں ہٹائی گئیں اور 170گاڑیوں کے مالکان کو بریفنگ دی گئی، مہم تین دن تک جا ری ر ہے گی۔ترجمان نے کہا کہ قبل ازیں موٹروے کی جانب سے چلائی گئی مہم کے دوران 12سو سے زائد گاڑیوں سے غیر قانونی فینسی نمبر پلیٹس اتارکر ان گاڑیوں کے چالان کئے گئے تھے۔