انتہائی مہارت سے رقص کرتے دادا اور دادی

February 10, 2018

رقص سے لگاؤ رکھنے والے اس معمر جوڑے نے اپنے شوق سے ثابت کر دیا ہے کہ عمرمیں کیا رکھا ہے بس انسان کا دل جوان ہو نا چاہیے۔

امریکاسے تعلق رکھنے والا یہ جواں دل جوڑایوں تو چھڑی کے چلتے ہیں تاہم جیسے ہی کسی تقریب میں پہنچتے ہیں اس مہارت سے شاندار ڈانس اسٹپس پرفارم کرتے ہیں کہ ہر ایک حیرت سے دنگ ہی رہ جاتا ہے۔

اپنی طویل عمر ی کی پر وا کیے بغیر انتہائی پھرتی کا مظاہرہ کرتے یہ معمر دادا دادی پر جوش اندازمیں ڈانس کرکے سب کواپنا دیوانہ ہی بنالیتے ہیں۔

کسی ماہر ڈانسر کی طرح تیز سر تال کی دھنوں پر یہ دا دا اباایسے مست ہو کر رقص کرتے ہیں کہ نو جوان بھی انہیں دیکھتے رہ جا تے ہیں جو بوڑھے ضر ور ہو چکے ہیں لیکن ان کا دل یقیناًابھی بھی جو ان ہے ۔