عاصمہ جہانگیر بہادر خاتون تھیں، سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ

February 13, 2018

کراچی (نیوز ڈیسک) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اینٹونیو گوٹیریس نے انسانی حقوق کے لیے جدوجہد کرنے والی معروف پاکستانی ماہر قانون عاصمہ جہانگیر کے انتقال پر دلی افسوس کا اظہار کیا ہے۔ گوٹیرش کے بقول دنیا ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گئی ہے۔ عالمی ادارے کے سربراہ نے 66 سالہ عاصمہ جہانگیر کو ایک بہادر خاتون قرار دیا۔ اتوار کو انتقال کرنے والی عاصمہ جہانگیر نے اپنی زندگی میں ملک میں فوجی آمریتوں کے خلاف، جمہوریت کی بحالی کے حق میں اور تمام شہریوں کو ان کے مساوی بنیادی حقوق دلوانے کے لیے بے پناہ خدمات انجام دیں۔