بھارت : استاد کا انتخاب میرٹ کے بجائے ٹاس پر ہونے لگا

February 15, 2018

بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر تعلیم نے سکہ اُچھال کر میکینکل پروفیسر کا انتخاب کرڈالا۔

بھارتی ریاست پنجاب کے وزیر فنی تعلیم چرنجیت سنگھ چھنی نے دو امیدواروں کے درمیان ان کی قابلیت کی بنا پر فیصلہ کرنے کی بجائے سکہ اُچھال کر میکینکل پروفیسر کے طور پر انتخاب کیا۔

بھارتی وزیر نے پٹیالہ کے کالج میں تقرری کے لیے 2 اساتذہ میں سے ایک کی تقرری کا فیصلہ ٹاس کرکے کیا جبکہ ان کے اس عمل نے نہ صرف بھارت کے پڑھے لکھے ہونے کے جھوٹے کا پول کھول دیا بلکہ وزراء کی نااہلی بھی ثابت کردی ہے۔

واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوچکی ہے اور بھارت میں تعلیمی معیار پر ایک بار پھر کئی سوالات اُٹھ گئے ہیں۔