پروفیسر ڈاکٹر مہدی حسن کو دل کا دورہ ، اسپتال داخل

February 15, 2018

ممتاز استاد ، دانش ور اور کالم نویس پروفیسر ڈاکٹرمہدی حسن کو دل کا دورہ پڑا ہے۔

دل کا دورہ پڑنے کے بعد انہیں لاہور کے بحریہ اسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے۔

پروفیسر ڈاکٹرمہدی حسن کے خاندانی ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی شعبہ ابلاغیات کے سابق پروفیسر،ممتاز استاد، دانش ور اور کالم نویس پروفیسر ڈاکٹرمہدی حسن کو دل کا دورہ پڑنے پر بحریہ اسپتال لاہورلایاگیا۔

بحریہ اسپتال لاہورکے ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ پروفیسر ڈاکٹرمہدی حسن کی حالت تشویش ناک ہے اور انہیں وینٹی لیٹر پرمنتقل کردیاگیا ہے۔