ممبئی حملہ، بھارت، امریکا اوراسرائیل کا گٹھ جوڑہے، جرمن مصنف

February 16, 2018

ممبئی حملوں پرجرمن مصنف ایلیس ڈیوڈسن کی کتاب منظرعام پر آگئی، حملوں کو بھارت، امریکا اوراسرائیل گٹھ جوڑ قرار دیاہے۔

کتاب میں لکھا کہ ممبئی حملہ سوچا سمجھا بھارتی منصوبہ تھا،عملی جامہ بھارت،امریکا اوراسرائیل نے پہنایا،بھارتی سیکیورٹی اورخفیہ اداروں نے منصوبے کے تحت حقائق مسخ کئے۔

حملے کا مقصد ہندوانتہاپسندوں، قوم پرستوں اورسیکیورٹی اداروں کو فائدہ پہنچانا تھا، جبکہ اسکے ساتھ ہی ساتھ پاکستان کو بدنام کرنا اور دبائو میں لانا بھی تھا۔